(ن) لیگ کی ڈیڑھ سال کی حکومت میں صوبے بکھر گئے، پرویز مشرف ، وفاق ٹوٹ رہا ہے‘ بدقسمتی سے مجھے سیاسی مقدمات میں پھنسایا گیا اپنی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ اگلے سال مڈ ٹرم الیکشن ہونے چاہئیں، ملتان میں پارٹی ورکروں سے خطاب

جمعرات 13 نومبر 2014 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ڈیڑھ سال کی حکومت میں صوبے بکھر گئے ہیں جبکہ وفاق ٹوٹ رہا ہے‘ بدقسمتی سے مجھے سیاسی مقدمات میں پھنسایا گیا اپنی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ اگلے سال مڈ ٹرم الیکشن ہونے چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلیفون پر ملتان میں پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی نااہلی اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف ڈیڑھ سال کے کم عرصے میں وہ صوبوں کو یکجا نہیں کر سکی۔ صوبے اپنی مرضی کررہے ہیں وفاقی کی کوئی نہیں سن رہا۔ وفاق ٹوٹ رہا ہے جبکہ وزیراعظم بیرونی دوروں پر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے بدقسمتی سے سیاسی الجھنوں میں پھنسیا گیا ہے اپنی نااہلی کے خلاف عدالت سے ہی رجوع کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے سال مڈٹرم الیکشن ہوجانے چاہئیں کیونکہ حکومت کی کارکردگی دن بدن نیچے کی طرف جارہی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ چاہیے کچھ بھی ہوجائے پاکستان کو بچا کر رہیں گے۔ ن لیگ آنے والے مڈٹرم الیکشن کی تیاری کیلئے عوام کی عدالت میں کس منہ سے جائے گی سوال اس بات پر پیدا ہوتا ہے کہ اپنی کارکردگی کو بنیاد بنا کر ن لیگ پہلے بھی ناکام ہوئی ہے اور اب بھی ناکام ہوگی۔ پارٹی کنونشن میں جنرل سیکرٹری اے پی ایم ایل ڈاکٹر امجد اور میجر ریٹائرڈ راشد قریشی بھی موجود تھے۔