مریم نوازنے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیا،عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،مریم نواز

جمعرات 13 نومبر 2014 09:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازنے اپنے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مریم نوازنے اپنے عہدے سے استعفیٰ رضاکارانہ طورپردیاہے اوران کااستعفیٰ وزیراعظم ہاوٴس کوموصول ہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مریم نوازکی تعیناتی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیاتھا،مریم نوازکاکہناہے کہ انہوں نے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیاہے ،عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،میں نے پوری کوشش کی ہے کہ ایک پائی کی بھی کرپشن نہ ہواورامیدہے کہ یہ پروگرام اسی طرح مثبت طریقے سے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ میرے لئے یہی اعزازہے کہ میں وزیراعظم قوم اورمیاں نوازشریف کی بیٹی ہوں اورمجھے اس پرفخرہے ،میری ذات قرضہ پروگرام سے بڑی نہیں ،وزیراعظم کایوتھ لون پروگرام جلدآسمانوں کوچھوئے گا۔انہوں نے کہاکہ اب احتجاج کازمانہ گیاملک ترقی کاسفرکریگا۔

متعلقہ عنوان :