انصار برنی کا 5سال بعد سمندر میں ڈوبنے والے16پاکستانیوں کے زندہ اور اسرائیلی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

بدھ 12 نومبر 2014 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)معروف سماجی کارکن انصار برنی نے 5سال بعد سمندر میں ڈوبنے والے16پاکستانیوں کے زندہ اور اسرائیلی جیل میں قید ہونے کا انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انصار برنی نے کہا کہ دسمبر2009ء میں ایک سمندری جہاز اسرائیل اور لبنان کے درمیان ڈوب گیا تھا جس میں83افراد سوار تھے اور ان میں 16پاکستانی بھی سمندر میں ڈوب گئے تھے،ان16 پاکستانیوں کے اہلخانہ کو اطلاع ملی ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اسرائیل میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ 16پاکستانیوں کی تلاش کے لئے اسرائیل سے رابطہ کیا ہے اور لندن میں قائم اسرائیلی سفارتخانے کو خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے،ان پاکستانیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :