سپریم کورٹ، انگوٹھوں کے نشانات کے تحت ووٹوں کی تصدیق سمیت دیگر تمام مقدمات کی سما عت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

بدھ 12 نومبر 2014 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے انگوٹھوں کے نشانات کے تحت ووٹوں کی تصدیق سمیت دیگر تمام مقدمات دسمبر کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردئیے‘ چیف جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل آرڈر کے ذریعے تمام انتخابی معاملات پر مشتمل مقدمات کو یکجاء کیا گیا ہے‘ ان مقدمات میں مختلف ایشوز ہیں‘ ایک اہم ایشو انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق ہے‘ عدالت کو دیکھنا ہے کہ جب الیکشن ٹربیونل کے حکم پر نادرا ووٹوں کی تصدیق کرتا ہے تو جن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی ان کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں ان مقدمات کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جارہاہے اور ان مقدمات کی سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دئیے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کے تحت ووٹوں کی تصدیق سمیت تمام اہم انتخابی مقدمات کو اکٹھا کردیا گیا ہے ان کی مختلف کیٹگریز کے تحت سماعت کی جائے گی اسلئے ابھی ان مقدمات کی سماعت دسمبر تک ملتوی کی جارہی ہے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :