پاکستان میں کرپشن مافیا نے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے،نیا پاکستان ضرور بنے گا،عمران خان،فیصلہ کرلیا،نوازشریف بھی رہیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات بھی ہوں گی،انصاف نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

بدھ 12 نومبر 2014 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن مافیا نے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے،نیا پاکستان ضرور بنے گا،فیصلہ کرلیا،نوازشریف بھی رہیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات بھی ہوں گی،انصاف نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ معدنی پالیسی بنائی گئی،صوبے میں عالمی کمپنیوں کو لے کر آرہے ہیں ایک سال میں3سے5ارب کی سرمایہ کاری آئے گی،خیبرپختونخوا میں پولیس خودمختاری اور سفارش سے پاک ہے،کرپشن مافیا تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک دورہ کیا کرنے جاتے ہیں،سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،خوشحال ملک کا وزیراعظم عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی قدر کرتا ہے،نیا پاکستان ضرور بنے گا،قوم بدل چکی ہے،غریب عورت کا 29ہزار بل آیا تو اس نے خودکشی کرلی،بل ادا نہ کرنے پر غریبوں کے کنکشن کاٹ دئیے جاتے ہیں،ایوان صدر و وزیراعظم ہاؤس کے بل ادا نہ کرنے پر کنکشن نہیں کاٹے جاتے۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر امریکہ سے این او سی لئے بغیر بات نہیں کرسکتی،عاصمہ جہانگیر نے ،ڈرون حملہ پر بھی کبھی بات نہیں کی،فیصلہ کرلیا ہے نوازشریف رہیں گے اور تحقیقات بھی ہوں گی،انصاف ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔