سوات،بحرین سے کراچی جانے والے کوچ کو حادثہ ،58افراد جاں بحق ،متعدد زائد زخمی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا اور متاثرہ ہر گھر میں صف ماتم بچھ گیا ، تدفین کی تیاری شرو ع ،جاں بحق افراد کی نعشیں سوات پہنچانے کیلئے مسلسل صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں ،ابتدائی طور پر نعشو ں کو سوات پہنچانے کے لئے سندھ حکومت سی ون تھرٹی اور ہیلی کاپٹرز کا بندوبست کررہے ہیں،ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر

بدھ 12 نومبر 2014 09:20

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)سوات بحرین سے کراچی جانے والے کوچ کو حادثہ ،58افراد جاں بحق ،متعدد زائد زخمی ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں مرد ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں خاندانوں کے خاندان اُجڑ گئے ،حادثے کے وقت بحرین کے 20،مدین کے 8۔

(جاری ہے)

خوازہ خیلہ کے 6،میاندم کے 5،مردان کے 2 ،جرے پیا کے 4افرادسمیت 70 کوچ میں سوار تھے، جاں بحق افرا د میں کوچ کے ڈرائیور اور دو کنڈکٹر بھی شامل ہیں ،جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمی افراد کے بارے معلوم نہ ہوسکا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے خاندانوں میں کہرام مچ گیا اور متاثرہ ہر گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہے اور لوگوں نے جاں بحق افراد کے تدفین کے لئے قبریں کھودکر تدفین کی تیاری شرو ع کردی ،جاں بحق افراد کی نعشیں سوات پہنچانے کے لئے مسلسل صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں ،ابتدائی طور پر نعشو ں کو سوات پہنچانے کے لئے سندھ حکومت سی ون تھرٹی اور ہیلی کاپٹرز کا بندوبست کررہے ہیں،ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر تفصیلات کے مطابق سوات سے کراچی جانے والا مسافر کوچ المعصوم نمبر jb5190 ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجہ میں سوات سے تعلق رکھنے والے سوار 58افرادجاں بحق ہوگئے المعصوم کوچ کے سوات میں منجیر آیاز خان کے مطابق حادثہ خیر پور کے قریب ٹیڑھی بائی پاس کے قریب صبح چا ر بج کر 45منٹ پر پیش آیا آیاز خان کے مطابق اُن کے ساتھ جن جن افراد نے سیٹس بک کرائے تھے اُن میں بیس افراد کا تعلق بحرین کے مختلف علاقوں ،آٹھ کا مدین ،چار کا جرے پیا ،چھ کا خوازہ خیلہ اور دو کا مردان سے ہیں اُن کے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بحرین کے نواب نامی شخص نے اپنے خاندان کے چار افراد کے لئے سیٹس ،بحرین ہی کے عطاء اللہ نے اپنے خاندان کے لئے تین ،بحرین ہی کے طوطا نے اپنے خاندان کے لئے دو ،توروال بحرین کے جاوید نامی شخص نے اپنے خاندان کے لئے دو سیٹس ،بحرین توروال کے یاسین نامی شخص نے اپنے خاندان کے لئے دو سیٹس ،بحرین گورنئی کے ودود نامی شخص نے اپنے خاندان کے لئے چار سٹیس،بحرین گھڑئی کے نور محمد نے اپنے خاندان کے لئے تین سیٹس ،مدین کے سلطان زرین نے اپنے خاندان کے لئے پانچ سیٹس ،مدین شنکو کے دل محمد نے اپنے خاندان کے لئے تین سیٹس ،مردان کے مختیار اور امرو زنے اپنے خاندان کے لئے ایک ایک سیٹس ،میاندم خوازہ خیلہ سینئی کے صاحب زادہ نے اپنے خاندان کے لئے پانچ سیٹس ،چالیار خوازہ خیلہ کے انور نے اپنے خاندان کے لئے دو سیتس ،کوٹنئی خوازہ خیلہ کے سمیع اللہ نے اپنے خاندان کے لئے تین سیٹس ،نوے کلے شین خوازہ خیلہ کے نعمان نے ایک سیٹ ،جرے پیا کے ریاض نے اپنے خاندان کے لئے چار سیٹس بک کرائے تھے آیا ز خان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد میں ان مذکور ہ بالا افراد کے علاوہ ہمارے دو ڈرائیور ز ،حیدرزمان سکنہ بٹگرام ،احمدخان سکنہ شنکو مدین اوردو کنڈکٹرز مصطفی سکنہ بٹگرام اور صنوبر سکنہ بٹگرام بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نعشوں کو سوات پہنچانے کے لئے چھ بسیں روانہ کردی تھی لیکن سندھ حکومت نے نعشوں کو پہنچانے کے لئے سی ون تھرٹی کا بندوبست کردیا ہے جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں ادھر ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نعشوں کو سی ون تھرٹی کے زریعہ رسالپور پہنچانے کے اطلاعات ہیں جس کے بعد اُن کو سوات پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ادھر بس میں سوار جاں بحق افراد کے لواحقین کو حادثے اور اپنے پیاروں کے مرنے کی اطلاع ملنے کے بعد ہر ایک گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور علاقوں میں کہرام مچھ گیا ہے مرنے والوں کے لواحقین ،رشتہ دار اور دوست واحباب نے جاں بحق افرا دکے تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کردی ہے اور قبریں کھوددیئے ہیں ۔