وزیر اعظم محمد نواز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی سے برطانیہ پہنچیں گے، اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف پاکستان- یوکے انرجی ڈائیلاگ و انویسٹمنٹ کانفرنس2014ء کاافتتاح کریں گے جس جا بنیادی مقصد پاکستان کی جانب سے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سرمایہ کاری ،تجربہ اور مہارت کے حوالے سے معاونت فراہم کرنا ہے، چین، جرمنی اور اب برطانیہ کے دورے ایک ہی حکمت عملی کی مختلف کڑیاں ہیں جن کا مقصد ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے، گزشتہ دنوں میں سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد ڈگمگایا ہے جس کو بہتر بنانے کیلئے یہ دورے کئے جارہے ہیں، ترجمان وزیر اعظم آفس مصدق ملک

منگل 11 نومبر 2014 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء )وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جرمنی سے برطانیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے اور وہاں پر 13 نومبر کو منعقد ہونے والے پاکستان- یوکے انرجی ڈائیلاگ و انویسٹمنٹ کانفرنس2014ء کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف پاکستان- یوکے انرجی ڈائیلاگ و انویسٹمنٹ کانفرنس 2014ء کا افتتاح کریں گے جس میں توانائی کے شعبہ سے متعلق برطانیہ کی چوٹی کی شخصیات اور توانائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیٹو آفیسرز بھی بری تعداد میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے وزراء ، اعلی سرکاری حکام اور توانائی کے شعبہ کے ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں منعقد ہونے والی پاکستان- یوکے انرجی ڈائیلاگ و انویسٹمنٹ کانفرنس 2014ء کا بنیادی مقصد پاکستان کی جانب سے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سرمایہ کاری ،تجربہ اور مہارت کے حوالے سے معاونت فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم 13 نومبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے ، وزیر اعظم پیر کے روز دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی پہنچے تھے،دورہ جرمنی کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور جرمنی کی پارلیمان (بنڈیسٹاگ) کے صدر سے بھی ملاقاتیں کی تھیں ۔دورہ جرمنی کے دوران وزیر اعظم نے پاکستانی سرمایہ کاری بورڈ کے زیر انتظام ایک برنس فورم سے بھی خطاب کیا جس میں بڑی تعداد میں ن جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین ، جرمنی اور موجودہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جرمنی کے بعد برطانیہ کادور ہ کر رہے ہیں، ان کے چین اور جرمنی کے دورے اور موجودہ دورہ برطانیہ ایک ہی حکمت عملی کی مختلف کڑیاں ہیں جن کا مقصد ملک کی ترقی، خوشحالی اور ملک میں سرمایہ کاری لانا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 12اور 13نومبر کو برطانیہ کا دورہ کرینگے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف پاکستان ، برطانیہ توانائی کانفرنس کا افتتاح کرینگے ۔ کانفرنس میں توانائی کمپنیوں کے سربراہ اور ماہرین شرکت کرینگے کانفرنس میں پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں معاونت ثابت ہوگا