وزیراعظم کی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی کوششوں کی تعریف

منگل 11 نومبر 2014 09:16

اسلام آباد/برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام کیلئے کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ ان کی سربراہی میں مانیٹرپالیسیوں کے مثبت اثرات آناشروع ہوگئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ انہیں جرمنی میں یہ خبرملی ہے کہ پچھلے دومتواتردنوں میں روپے کی قدرمیں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :