کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتا، شہباز شریف،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کیساتھ ہے، کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہیگا،حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کو 61کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے،حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب

منگل 11 نومبر 2014 09:08

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔

(جاری ہے)

میڈیارپور ٹ کے مطابق حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کیساتھ ہے، کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہیگا، صرف حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کو 61کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے۔

انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے کی پہلی قسط ادا کردی گئی ہے جس کے بعد دوسری قسط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن خاندانوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے انہیں فی خاندان 40ہزار روپے دئیے جائیں گے اور جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں انھیں 10ہزار روپے فی ایکٹر معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :