پاکستان خطرناک نہیں، سب سے زیادہ بہادر ملک ہے،بلاول بھٹو ،پاکستان کی اصل رو ح جمہوریت میں ہے،ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی آپشن نہیں،دہشت گرد اپنے ایجنڈے کونافذ کرنے کے لیے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

منگل 11 نومبر 2014 09:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں بلکہ سب سے زیادہ بہادرملک ہے اور پاکستان کی اصل رو ح جمہوریت میں ہے۔

(جاری ہے)

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب "پاکستانز وارئیر پرنسز " کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے پاکستان نے سلمان تاثیر، اور شہباز بھٹی جیسے بہادر پیدا کیے۔

بلال بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو دنیا بھر میں چیلنجز لاحق ہیں مگر اس کا حل بھی جمہوریت میں ہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نائین الیون میں امریکا پر حملہ کرنے والے ہوں یا تحریک طالبان پاکستان، داعش ہو یا لندن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ان کی تعدادبہت کم ہے، دہشت گرد اپنے ایجنڈے کونافذ کرنے کے لیے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔