حکومتی پالیسیوں سے معاشی صورتحال بہترہوئی ہے ،توانائی بحران سب سے بڑی ترجیح ہے ، دھرنوں کے ذریعے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے ، ہمارا ایجنڈا ملکی ترقی ہے وزیراعظم ،پاکستان کوخطے میں تجارت کاگیٹ وے بناناچاہتے ہیں ،ترقی کیلئے تمام ممالک سے تعاون کیلئے تیارہیں،پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب ،پاکستان اورجرمنی کے درمیان توانائی کے حوالے سے دومعاہدوں پردستخط

منگل 11 نومبر 2014 08:56

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11نومبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معاشی صورتحال بہترہوئی ہے ،توانائی بحران سب سے بڑی ترجیح ہے ،پاکستان کوخطے میں تجارت کاگیٹ وے بناناچاہتے ہیں ،ترقی کیلئے تمام ممالک سے تعاون کیلئے تیارہیں ۔پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1954ء میں پاکستان جرمنی کے درمیان معاہدہ ہواتھا،اقوام عالم نے اپنی نوعیت کاپہلامعاہدہ تھا،دنیامیں جرمنی پاکستان کاچوتھابڑاشراکت دارہے ،وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان اورجرمنی کے درمیان تعاون کوفروغ ملاہے ،جی ایس ٹی پلس کے حصول میں تعاون پرجرمنی کے شکرگزارہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاک جرمنی برنس فورم کوایوان صنعت وتجارت میں تبدیل کرناچاہتے ہیں ،جرمن چیمبرآف کامرس کے پاکستان میں فترکھولنے کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی کیلئے چین اورایران سے رابطوں کوفروغ دے رہے ہیں ،پاکستان ،ترقی کی راہوں پرگامزن ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر14ارب ڈالرسے تجاوزکرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوتجارت اورتوانائی کاگیٹ وے بناناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 4فیصدکی سطح تک پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے کوئلے کے بڑے ذخائرتھرمیں موجودہیں ،توانائی کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں ،ہم اقتصادی ترقی کی رفتارکوبرقراررکھیں گے ،ہم علاقائی ترقی کے خواب کومعیشت میں بدلناجانتے ہیں ،بیرون ملک محصولات میں اضافہ ہے ،نجی شعبے کی ترقی میں رکاوٹ دورکررہے ہیں ،نجکاری کے عمل میں بین الاقوامی طریقوں سے شفافیت برقراررکھیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیلی مواصلات میں انقلاب سے فائدہ اٹھاناہوگا،حکومتی پالیسیوں سے معیشت بہترہوئی ہے ،تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں ۔جرمن سرمایہ کاروں کے سرمایہ لگانے سے دونوں طرف سے سرمایہ کاری اورتعلقات بڑھیں گے ۔نجی شعبوں کی شراکت داری سے معیشت مضبوط ہوگی ،ترقی کیلئے تمام ممالک سے تعاون کیلئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ جرمنی یورپی یونین کے ساتھ آزادی تجارتی معاہدے میں ہمارے ساتھ تعاون کریگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگارہے ۔

اس موقع پرپاکستان اورجرمنی کے درمیان توانائی کے حوالے سے دومعاہدوں پردستخط بھی کئے گئے۔قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے ذریعے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے ، ہمارا ایجنڈا ملکی ترقی ہے ، مضبوط تعلقات پاکستان اور جرمنی کے مفاد میں ہیں ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے دونوں ممالک قریب آجائیں ۔ برلن ائرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدوں سے پاکستان پر دور رس نتائج مرتب ہونگے پاکستان سے غربت ، جہالت اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں دھرنے ترقی کا راستہ نہیں ہیں قوم کو گمراہ نہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کے ساتھ کئی دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں چین پاکستان کا قریبی دوست ہے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے چین کے ساتھ معاہدوں کے دور رس نتائج مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدوں سے معاشی طور پرپاکستان اگلے پانچ دس سالوں میں مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ تعلقات پاکستان اور جرمنی دونوں کے مفاد میں ہیں جرمنی ہمارا تجارتی شراکت دار ہے جرمن قیادت سے اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا جرمن چانسلر اور صدر سے ملاقاتیں ہوں گی اس سے قبل وزیراعظم برلن ائرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا برلن ائرپورٹ پر جرمن حکام نے ان کا استقبال کیا ۔