جے یو آئی پرویز خٹک حکومت کو ختم کرنے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک لارہی ہے ، مولانا شجاع الملک،جماعت اسلامی کو پیشکش کرتے ہیں وہ خٹک حکومت کو گرانے کیلئے جے یو آئی کا ساتھ دیں تو مخلوط صوبائی حکومت بننے کی صورت میں جماعت اسلامی کو موجودہ وزارتوں سے زیادہ حصہ دینگے جماعت اسلامی اپنے نام کی طرح دینی جماعتوں سے ناطہ جوڑے اور مغربی تہذیب لانے والوں سے ناطہ توڑیں، صوبائی جنرل سیکرٹری

پیر 10 نومبر 2014 09:23

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی پرویز خٹک حکومت کو ختم کرنے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک لارہی ہے جماعت اسلامی کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ خٹک حکومت کو گرانے کیلئے جے یو آئی کا ساتھ دیں تو مخلوط صوبائی حکومت بننے کی صورت میں جماعت اسلامی کو موجودہ وزارتوں سے زیادہ حصہ دینگے جماعت اسلامی اپنے نام کی طرح دینی جماعتوں سے ناطہ جوڑے اور مغربی تہذیب لانے والوں سے ناطہ توڑیں ان خیالات کااظہار جے یو آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شجاع الملک نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے مولانا مجاہد خان الحسینی کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی نوشہرہ ضلعی ناظم مفتی گل حلیم شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد الیاس، ناموس خان، گل نواز خان بھی موجود تھے شجاع الملک نے کہا کہ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے جماعت اسلامی کو مخلصانہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی سے غیر فطری اتحاد چھوڑیں اور دینی جماعتوں کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی خٹک حکومت کو گرانے کیلئے مضبوط عدم اتحاد کی تحریک لارہی ہے جماعت اسلامی کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی حکومت گرانے میں ہمارا ساتھ دے تو جماعت اسلامی کو موجودہ حکومت سے زیاد ہ حصہ وزارتوں میں مخلوط حکومت میں دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دھرنے کا زور ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں بیرونی آقاوٴں کا بغل بچہ ہے عمران کو چاہیے تھا کہ وہ دھرنا شروع کرانے سے قبل ایمپائر سے انگلی اٹھانے کی کچی پکی کراتا تو آج دھرنے کی ناکامی پر انکو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے سیاسی تدبیر سے جمہوریت پارلیمنٹ اور قوم کو وسط مدتی الیکشن سے بچایا اور مولانا فضل الرحمان کے مثبت اور جاندار کردار کے باعث عمران خان کے دھرنے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :