دورہ چین میں اربوں ڈالر کے معاہدے سائن ہوئے ہیں، شہباز شریف، چینی قیادت نے وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی،میڈیا سے گفتگو

پیر 10 نومبر 2014 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10نومبر۔2014ء)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین میں اربوں ڈالر کے معاہدے سائن ہوئے ہیں اور چینی قیادت نے وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزوزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ انتہائی کامیاب دورہ تھا اور اس دورے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے ہیں ۔چین کے تعاون سے ہونے والے منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے وزیرا عظم نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاک چین دوستی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔