دھرنے کو 87 دن مکمل ہو گئے، شرکاء کا جوش دیکھ کر خوشی میں دوگنا اصافہ ہو گیا ہے،عمران خان ، اسٹیمنا بہت ہے برف بھی آجائے تو دھرنا ختم نہیں ہوگا، دینا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا مقابلہ نہیں کرسکتی، نواز شریف بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر جاتے ہیں کیا پاکستان کے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی ساتھ نہیں جا سکتے، پی ٹی آئی ٹایئگرز مسلم لیگ ن کا 30 نومبر کے بعد حقیقی مقابلہ کریں گے، پی پی پی اور ن لیگ نے باریاں لے کر ملک کو کمزور کیا ہے،ملکی معیشت کمزور جبکہ حکمران جماعت کی قیادت کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، دھرنے سے خطاب

اتوار 9 نومبر 2014 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے کو 87 دن مکمل ہو گئے ہیں آزادی مارچ کے شرکاء کا جوش دیکھ کر خوشی میں دوگنا اصافہ ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا اسٹیمنا بہت ہے برف بھی آجائے تو دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ دینا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔

وزیراعظم نواز شریف بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر جاتے ہیں کیا پاکستان کے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی ساتھ نہیں جا سکتے۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز مسلم لیگ ن کا 30 نومبر کے بعد حقیقی مقابلہ کریں گے۔ آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی پی پی اور ن لیگ نے باریاں لے کر ملک کو کمزور کیا ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری پاکستان کے دس بڑے امیر لوگوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معیشت کمزور جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کے اثاثے بڑھ رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں حلفیہ بیان تھا کہ میاں نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں لیکن آج تک میاں بردران کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔

پی ٹی آئی کے آذادی مارچ دھرنا کو 87 دن مکمل ہوگئے ہیں جوکہ ایک تاریخ بن گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے یہ دھرنا پاکستانی قوم کے حقوق کے لیے دیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کی قیادت کہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم نوا ز شریف معصومانہ چہرہ بنا کر کہتے ہیں کہ دھرنوں کی وجہ سے حکومت کام نہیں کررہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کیوجہ سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی ہے۔

وزیراعظم بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کا ساتھ لے کر جاتے ہیں کیا دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلی پی ایم کے ساتھ نہیں جاسکتے۔ ن لیگ نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ توڑدئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بیرونی ملکو ں میں میان بردران اور آصف علی زرداری کا پڑا ہواپیسہ واپس لائے گی ۔ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے پی کے نے صوبے میں پولیس کو رول ماڈل بنادیا ہے ۔

صوبے سے رشوت اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے حقیقی تبدیلی لائی ہے ۔ کے پی کے میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔ اور دیگراداروں میں سیاسی مداخلت کو خاتمہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے ڈیزل بھی سستا ہوگیا ہے ۔ حکومت 30 نومبر تک بجلی کی قیمتوں میں مذید کمی کرے اور پٹرولیم مصنوعات بھی سستی کی جائیں ۔ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی پی ٹی آئی دھرنے پر تنقید کا مطلب ہے کہ دھرنا کامیا ب ہوگیا ہے۔

پنجاب حکومت عوام کو لوٹنے کے لیے کروڑوں روپے اشتہارات پر لگا رہی ہے۔ عوام کا پیسہ میاں بردران کی تصویروں پر خرچ کیا جارہاہے ۔ حکومت نے (5 ا )ارب کے قریب رقم تصویروں پر خرچ کر ڈالی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا نوجوانوں نے حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کر لیا ہے۔ نوجوانوں کو پی ٹی آئی ملک کے لیے ہیرو سمجھتی ہے جس کی وجہ سے تبدیلی ممکن ہے۔