رضا ربانی کی ملاقات، رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی،ذاتی وجوہات کی بناء پر چیف الیکشن کمشنر بننے سے انکار کیا،رانا بھگوان داسالیکشن کمیشن آزاد و خودمختار نہیں، پڑوسی ملک سے سبق سیکھنا چاہئے،میڈیا سے گفتگوکے دوران اصل بات بھی کردی

اتوار 9 نومبر 2014 10:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے سابق سینئر جج جسٹس (ر) رانا بھگوان داس سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کر لی۔ہفتہ کے روز سینیٹر رضا ربانی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر رضا ربانی نے رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کی خواہش ظاہر کی لیکن رانا بھگوان داس نے رضا ربانی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا بھگوان داس نے تصدیق کی کہ رضا ربانی ان کی ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی کی جانب سے الیکشن کمشنر نامزد کرنے پر شکر گزار ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر چیف الیکشن کمشنر بننے سے انکار کیا ہے کیونکہ الیکشن کمشن آزاد اور خود مختار نہیں ہے حالانکہ ہمیں چاہیے کہ ہم پڑوسی ملک سے سبق سیکھیں جہاں پر الیکشن کمشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔رانا بھگوان داس نے یہ بات کرکے اصل بات بھی کہہ دی ہے کہ وہ کیوں ایک بے بس چیف الیکشن کمشنر نہیں بننا چاہتے۔