ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے 4 نام تجویز کردیئے

ہفتہ 8 نومبر 2014 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو 4 نام تجویز کردیئے ہیں جبکہ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے انہیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے 4 ناموں پر اتفاق کیا ہے جن میں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) غوث محمد، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام شامل ہے اور یہ تجویز کردہ نام حکومتی اراکین اور اپوزیشن لیڈر کو بھیج دیئے گئے ہیں۔