او جی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں کی جارہی‘ دس فیصد شیئر فروخت کیے جارہے ہیں،محمد زبیر ، زیادہ حصص حکومت کے پاس رہیں گے کسی ملازم کو ادارے سے نہیں نکالا جائے گا تمام معاملات شفاف ہیں کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے،وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن کی پریس کانفرنس

ہفتہ 8 نومبر 2014 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) وزیر مملکت اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری نہیں کی جارہی‘ او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئر فروخت کیے جارہے ہیں زیادہ حصص حکومت کے پاس رہیں گے کسی ملازم کو ادارے سے نہیں نکالا جائے گا تمام معاملات شفاف ہیں کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ملازمین سے بات چیت کے ذریعے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں حکومت نے او جی ڈی سی ایل سے متعلق کچھ نہیں چھپایا انہوں نے کہا کہ حصص کی فروخت میں او جی ڈی سی ایل ملازمین کو ترجیح دی جائے گی حصص فروخت کرنے کے بعد اکثریت یقنی 67.5 فیصد حصص حکومت کے پاس رہیں گے کوئی بھی پارٹی لامحدود حصص نہیں خرید سکتی آئی ایم ایف کو ہم نے اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا ہے ‘ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیا‘ آئی ایم ایف کو نجکاری کا شیڈول دیا تھا سابق حکومت بھی 2008 ء میں آئی ایم ایف کے پاس گئی تھی نجکاری کا پروگرام بھی پیپلزپارٹی کے 2008 ء کے منشور میں شامل تھا’ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں 27 اداروں کی نجکاری کی گئی تھی شیئرز کی فروخت کرنے کو نجکاری نہیں کیا جاسکتا او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئر فروخت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ہر طرح کی وضاحت کرنے کیلئے تیار ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کو منتخب کیا ہے اور حکومت اپنا اکنامک پلان تیار کای ہے جس پر ہم چل رہے ہیں ہم جو کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں ہم ٹھیک کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :