مہمند ایجنسی میں دو بم دھماکوں میں امن کمیٹی کے سربراہ سمیت چھ افراد جاں بحق ‘ تین زخمی

ہفتہ 8 نومبر 2014 09:06

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) مہمند ایجنسی میں دو بم دھماکوں میں چھ افراد جاں بحق ‘ تین زخمی ہوگئے‘ مہمند ایجنسی کے علاقے چناری میں دو بارودی سرنگیں دھماکے سے پھٹ گئیں‘ پہلا دھماکہ گاڑی کے قریب ہوا دوسرا ایک موٹر سائیکل کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکوں میں امن کمیٹی کے سربراہ کے دریا خان سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :