سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج خان کا استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا منظور کر لی،پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔عارف علوی

جمعہ 7 نومبر 2014 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج خان کے استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا منظور کر لی۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج خان پشاور کے حلقہ این اے6 نوشہرہ سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف دھرنے کی کال پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے تمام ارکان سے استعفے دینے کا کہا تھا جس پر سراج خان نے استعفے دینے انکار کر دیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے استدعا کی ہے کہ وہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کریں۔

سراج محمد خان کی استدعا کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا منظورکر لی ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہو کر پارٹی پالیسی پر نہ چلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔