وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی ،صارفین کے حقوق کا تحفظ اور صارفین کی شکایات کاازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے ، اوور بلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چا ہیے،وزیراعظم کی ہدایت،اوور بلنگ کے معاملے سے نمٹنے کیلئے جامع میکنزم بنا رہے ہیں ، معاملے میں جس سطح پر خرابی ہوئی اس کی نشاندہی کی جائے گی،خواجہ آصف

جمعہ 7 نومبر 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کا اووربلنگ کے معاملے پر خواجہ آصف سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ اب تک اووربلنگ کے معاملے کا کیا حل نکلا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ اوور بلنگ کا مسئلہ نہ بنے اس کیلئے میکنزم تیار کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جو کہ ایک ہفتے کے دوران دوسری میٹنگ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی بجلی کے اوور بلنگ پر نواز شریف نے استفسار کرتے ہوئے خواجہ آصف سے پوچھا کہ معاملے پر اب تک کیا ایکشن ہوا جس پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے متاثرہ صارفین کوریلیف دینے کے اقدامات شروع ہوگئے ہیں اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق صارفین کی شکایات کا ہر صورت ازالہ کیا جائے گا خواجہ آصف نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے سے نمٹنے کیلئے جامع میکنزم بنا رہے ہیں اس معاملے میں جس سطح پر خرابی ہوئی اس کی نشاندہی کی جائے گی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور صارفین کی شکایات کاازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے اور اوور بلنگ کے معاملے میں ملوث عناصر کی بھی نشاندہی ہونی چا ہیے ۔

متعلقہ عنوان :