تھر کی صورتحال پر بدانتظامی ، قائم علی شاہ اور منظور وسان کو پیپلز پارٹی کی طرف سے شو کاز نوٹس جاری

جمعہ 7 نومبر 2014 08:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری منظور حسین وسان کو تھر کی صورتحال پر بدانتظامی پر شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں اور ان سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوٴس کے ترجمان اعجاز درانی نے تھر کی صورتحال کے حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و صوبائی وزیرمنظور حسین وسان کی جانب سے میڈیا کو پیش کی گئی رپورٹ کو رد کرتے ہوئے اسے قبل از وقت اور ناپختہ قرار دیا ہے۔ بلاول ہاوٴس کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بذات خود تھر کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات و تفتیش کی نگرانی بھی پارٹی چیئرمین خود کررہے ہیں۔