وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دوہرا معیار ، وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اور ملا قا تیں بھی جا ری

جمعرات 6 نومبر 2014 10:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دوہرا معیار ۔ایک طرف وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ ۔دوسری طرف وزیر اعظم سے ملاقاتیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے پیش نظر تمام صوبوں کے وزیراعلیٰ کو طلب کیا تو پرویز خٹک بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے اور بڑی گرم جوشی سے طویل عرصے بعد نواز شریف سے ملاقات کی ۔پہلے پرویز خٹک نے نواز شریف سے ون ٹو ون اور دوسری مرتبہ پھر پولیو اجلاس میں شرکت کی ۔پرویز خٹک نے نواز شریف کو صوبے کے حوالے سے تمام مشکلات بتائیں۔

متعلقہ عنوان :