وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک ،8زخمی ، تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ، ایک دن کی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

جمعرات 6 نومبر 2014 09:50

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء) خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6شدت پسند ہلاک ،8زخمی جبکہ تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ بدھ کے روز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز وادی تیراہ اکاخیل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کارروائی میں چھ دہشتگرد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں واضح رہے کہ بدھ کی صبح بھی فورسز کی کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :