نیپرا نے بجلی کے منافع میں 5ارب42کر وڑ روپے کی بطور ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 6 نومبر 2014 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6نومبر۔2014ء)نیپرا نے بجلی کے منافع میں 5ارب42کر وڑ روپے کی بطور ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے منافع کی مد میں 5ارب42کروڑ روپے بطور ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی،نیپرا کے فیصلے کے تحت جنوری سے دسمبر تک صارفین کو استعمال شدہ بجلی پر 42پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔تاہم اس فیصلے کا اطلاق اگلے سال کے اوائل میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز نیپرا نے 52پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :