وزیراعلیٰ پنجاب کا دھماکے میں جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے 5,5لاکھ ،زخمیوں کیلئے 75ہزارروپے فی کس امدادکااعلان

پیر 3 نومبر 2014 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے لاہوردھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،جبکہ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کیلئے 5,5لاکھ روپے امدادکااعلان کابھی اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شدیدزخمیوں کیلئے 75,75ہزارروپے اورمعمولی زخمیوں کیلئے 25,25ہزارروپے دینے کابھی اعلان کیاہے اورزخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :