وانا:جرگے کا کسی غیر ملکی کو پناہ نہ دینے کااعلان ،جرگے نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عزم بھی ظاہر کیا

پیر 3 نومبر 2014 10:30

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء ) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں وانا میں احمد زئی وزیر قبیلے کے ایک جرگے نے کہا ہے کہ وہ ایجنسی میں کسی غیر ملکی کو پناہ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جرگے نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے اْمید ظاہر کی کہ احمدزئی وزیر قبیلہ ایجنسی میں امن برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :