پاکستان، افغانستان میں داعش کی نمائندگی، سیٹ اپ نہیں،غیر ملکی نیوز ایجنسی ، پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں بھی خلافت کے معاملے پر دولت اسلامیہ سے اختلاف رکھتی ہیں، رپو رٹ

پیر 3 نومبر 2014 10:28

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)غیر ملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو پاکستان اور افغانستان میں کسی حد تک ہمدردیاں ضرور حاصل ہیں لیکن ان دونوں ملکوں میں اب تک اس تنظیم کی نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔فرانس کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ نے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جب اس معاملے پر عسکریت پسندوں ، سیکیورٹی حکام اور سرکاری ذرائع سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کو حاصل حمایت مقامی انفرادی سطح پر ہے۔ خطے میں اس تنظیم کی باضابطہ نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں پاکستان کی نیشنل کاونٹر ٹیررازم ایجنسی نے تقریباً ایک درجن حکومتی ایجنسیوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے خطرے سے ہوشیار رہیں۔ دوسری جانب پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں بھی خلافت کے معاملے پر دولت اسلامیہ سے اختلاف رکھتی ہیں۔