پریڈختم ہونے کے بعدلوگ جارہے تھے کہ خودکش حملہ ہوا،خودکش حملے میں 3رینجرزاہلکاروں سمیت 5زخمی ہیں ،ڈی جی رینجرزپنجاب،خودکش حملہ سیکورٹی کی حصارکے باہرہوا،بہترسیکورٹی انتظامات کے باعث کم نقصان ہوا،میڈیاسے گفتگو

پیر 3 نومبر 2014 10:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)ڈی جی رینجرزپنجاب طاہرخان نے کہاہے کہ پریڈختم ہونے کے بعدلوگ جارہے تھے کہ خودکش حملہ ہوا،خودکش حملے میں 3رینجرزاہلکاروں سمیت 5زخمی ہیں ،خودکش حملہ سیکورٹی کی حصارکے باہرہوا،بہترسیکورٹی انتظامات کے باعث کم نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کاامکان ہے ۔دھماکہ خودکش تھا،حملہ آوروں کادھڑاورٹانگیں ملی ہیں ،خود کش حملہ آوراندرداخل ہوناچاہتاتھادھماکہ اس جگہ پرہواجہاں تجارتی سامان ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سات سے آٹھ ہزارافرادتقریب دیکھنے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :