عوام کو معاشی اعتبار سے سہولت پہنچانا ترجیح ہے ‘وزیراعظم نوازشریف

پیر 3 نومبر 2014 09:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء)نواز شریف وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی اعتبار سے سہولت پہنچانا ان کی ترجیح ہے۔لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں‘انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داریاں دل جمعی سے مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ملنے والی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت محرم الحرام کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :