ہنگو لوئیر اورکزئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر پر تین راکٹ حملے، خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 9شدت پسند ہلاک،3اہلکار شہید ، خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مکان پرمارٹر گولہ گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق ، 4 افراد زخمی

پیر 3 نومبر 2014 09:57

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3نومبر۔2014ء) ہنگو لوئیر اورکزئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر پر تین راکٹ حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور دو لیویز اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہنگو لوئیر اورکزئی کے علاقے کلایا میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر پر نامعلوم سمت سے تینر اکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد لیویز اور پولیس نے عمارت کو قبضے میں لے لیا۔ادھرخیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی اورجھڑپوں میں 9شدت پسند ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اورایک زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5شدت پسند ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔جھڑپ کے دوران ایک مارٹر گولہ مقامی شخص دین محمد کے مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2بچے اور ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد سپاہ اور اکاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 4شدت پسند ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔

اکاخیل میں شیخان پل کے قریب سیکورٹی فورسز کے اشارے پر نہ رکنے والی کارپراہلکاروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔جبکہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے دو بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔