سیاست شجرہ ممنوعہ ہے وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، سابق چیف جسٹس،عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس جلد فائل کروں گا،افتخار چوہدری

اتوار 2 نومبر 2014 11:05

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسیت شجرہ ممنوعہ نہیں تاہم وقت آنے پر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، 2013 کے انتخابات میں نے نہیں کروائے اور چیف جسٹس کا ریٹرننگ افسرسے کوئی تعلق نہیں ہوتا تاہم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس جلد فائل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جوڈیشل پالیسی ہم نے بنائی تاکہ عوام کو فوری انصاف ملے جبکہ حکومت کو بھی چاہیئے کہ عدل و انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے۔، ملکی تاریخ میں جوڈیشل پالیسی ہم نے بنائی تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔