پاکستان اور ایران کاتجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بیجنگ میں ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت

اتوار 2 نومبر 2014 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بیجنگ میں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس کانفرنس کے موقع پر ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔سرتاج عزیز اور ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی نگرانی کے انتظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔سرتاج عزیز اور ترکی کے وزیر خارجہ میولیٹ کافوسوگلو نے موجودہ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔