موجودہ دور حکومت میں موٹروے سمیت بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ، وزیر اعظم ، منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے اقتصادی خوشحالی آئے گی، آئی جی موٹروے سے گفتگو

اتوار 2 نومبر 2014 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں موٹروے سمیت انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے ملک بھر میں مواصلات میں بہتری آئے گی جبکہ عوام بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے اقتصادی خوشحالی آئے گی اور 2018ء میں عوام ایک بہتر پاکستان دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے نئے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے حوالہ سے وزیراعظم ہاوس میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔چیئرمین این ایچ اے نے بریفینگ کے دوران بتایا کہ ۔ کراچی حیدر آباد موٹروے پر دسمبر کے آخری ہفتے میں کام شروع کردیا جائے گا موٹروے کا افتتاح پرویز مشرف اور آصف علی زرداری بھی کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :