دھرنے نے پوری قوم کو جگادیا ہے قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے قوم ظالم اور کون مظلوم ہے،عمران خان، قوم کو ڈاکو اور چور کی پہچان ہوگئی ہے،پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے دھرنے کامقابلہ نہیں کرسکتی، دھرنے کے اثرات پارلیمنٹ اور اسمبلیوں پر پڑرہے ہیں جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت حکمران جماعت نے عوام دوست پالیساں بنانا شروع کردی ہیں،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 2 نومبر 2014 10:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے نے پوری قوم کو جگادیا ہے قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے قوم ظالم اور کون مظلوم ہے۔ قوم کو ڈاکو اور چور کی پہچان ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے دھرنے کامقابلہ نہیں کرسکتی۔ دھرنے کے اثرات پارلیمنٹ اور اسمبلیوں پر پڑرہے ہیں جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت حکمران جماعت نے عوام دوست پالیسان بنانا شروع کردی ہیں ۔

آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کو انصاف دے گی اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں خوشحالی لائے گی۔ وفاقی حکومت 30 نومبر تک بجلی اور پٹرولیم کے نرخوں میں مذید کمی کرے کیونکہ بجلی مہنگی ہوتی ہے تو ہر چیز پر مہنگائی کا سیلاب آجاتا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے پی کے میں 2 روپے فی یونت بجلی مہیا کرنا ممکن بنائے گی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بہت کم ہوئیں ہیں لیکن پاکستان میں چند روپے کم کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی گلگت وبلتستان کے مقامی لوگوں کے لیے نئی پالیسان تشکیل دے گی جس سے مقامی لوگوں اور پڑھے لکھے بیرروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ کیونکہ گلگت بلتستان میں مقامی لوگوں کو ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیا آتا رہا ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر ٹیکس کم کرکے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔

عوام سے لیاگیا ٹیکس کا پیسہ عوامی کے فلاحی کاموں پر حقیقی معنوں میں خرچ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا بادشاہت میں نہیں جمہوریت میں حکمرانوں کا احتساب کیا جا سکتا ہے۔ نئے پاکستان میں پاکستان قوم اپنے حقیقی نمانئدوں سے وزارتوں کے متعلق احتساب کرسکے گی۔ پی ٹی آئی نواز شریف اور پی پی یی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیروں ممالک میں پڑے ہوئے اثاثوں کو پاکستان میں واپس لائے گی۔

عمران خان نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت کرپشن بنانے کے لیے قوم کا پیسہ میڑوبس پر خرچ کررہی ہے۔ لاکھوں ٹن کوئلہ لاہور سے کراچی جائے گا تو انفرسٹرکچر اور سٹرکوں کا کیا حال ہوگا۔ کوئلے کے دو منصوبو ں پر حکومت کے چہیتے گروپ کام کررہے ہیں ۔خواجہ آصف کا رشتہ دار کیسے سستی بجلی بنائے گااور قوم کو ریلیف ملے گا۔ پی ٹی آئی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا حکمرانوں کو عوام کے سامنے حق اور سچ بولنا چاہیے۔حکمرانوں کے اربوں کے ا ثاثے بیروں ممالک میں پڑے ہیں لیکن واپس پاکستان میں لانے کے لیے کوئی فکر نہیں ہے ۔ اپنی جیبوں کو بھرنے کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا قوم کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی پوچھنا چاہیے کہ کس طرح ارب پتی بن گیا اور کہاں سے رقم بنائی۔

مسلم لیگ نواز نے بڑے بڑے قومی اداروں میں سربراہان اپنے خاند ان کے لوگ مقرر کر کیے ہیں ۔ جس سے اداروں کا بیڑا غرق ہورہا ہے۔پی ٹی آئی وہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے خواتین کو نمائندگی دی اور پاکستان خواتین کے حقوق کو اجاگر کیا۔پاکستان میں امیر ،امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب غربت کی نیچی سطح پر جا رہاہے ۔ پاکستان میں چند خاندان ہی امیر ہورہے ہیں جن کا احتساب کرنا پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے۔