پاکستان نے 29افغان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کر دیا ، ان تمام افغانیوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا تھا، ، دوران تفتیش زیر حراست افراد پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا کوئی تعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء ) پاکستان نے 29افغان قیدی افغان حکام کے حوالے کر دیے، پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کے گرفتار کیا گیا تھا اور سیکورٹی فورسز کی تحویل میں تھے، بیان میں کہا گیا ہے دوران تفتیش ان تمام افغان شہریوں کا کسی بھی قسم کی دہشتگردی اور دہشتگردوں سے تعلق ثابت نہیں ہوا بلکہ یہ تمام لوگ غیر قانونی طور پر پاکستان آئے تھے اور شمالی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تھے، تمام قیدیوں کو پاک افغان سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا