ترکمانستان کی وارننگ پر پی آئی اے نے بل ادا کر دیا،ترجمان

ہفتہ 1 نومبر 2014 07:41

آشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1نومبر۔2014ء ) ترکمانستان کی جانب سے وارننگ ملنے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن، پی آئی اے نے 61 ہزار یورو کا بل ادا کردیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان رفیق زرداری نے بی بی سی کو بتایا کہ ترکمانستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے واجب الادا کِرائے کی ادائیگی کر دی گئی ہے،’تاہم انھوں نے کہا کہ وہ یہ نھیں بتا سکتے کہ بل کتنے ماہ سے نہیں ادا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ایک سینئیر اہلکار نے تصدیق کی کہ 61 ہزار یورو ایک ماہ کا نھیں بلکہ کم ازکم دو سے تین ماہ کا کرایہ بنتا ہے۔پی آئی اے کو مختلف ممالک کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال کے لیے مختص رقم کی ادائیگی اور فلائٹس کی آمدورفت کے حوالے سے دی جانے والی وراننگز کوئی نئی بات نہیں رہی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے جو درجنوں ممالک کی فضائی حدود استعال کرتا ہے پر ترکمانستان کی حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کئی ماہ سے کرائے کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے۔

پی آئی اے سے منسلک سینئر اہلکار نے بی مزید بتایا کہ اگرچہ یہ ایک خبر ہے کہ ترکمانسان نے پاکستان کو رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر خبردار کیا ہے تاہم فضائی حدود کے استعال اور ماہانہ بلوں کی ادائیگی کا معاملہ اتنا تشویشناک نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے کبھی پی آئی اے کو کسی ملک نے فضائی راستہ دینے سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :