جنوبی وزستان، برمل میں ڈرون حملے سے ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی ،ہلاک شدگان میں غیر ملکی باشندے اورحقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈرعبداللہ حقانی بھی شامل ہے،رپورٹ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 08:38

جنوبی وزستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31اکتوبر۔2014ء) جنوبی وزستان کی تحصیل برمل میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد7ہوگئی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کیمطابق ہلاک ہونیوالوں میں4غیر ملکی باشندے اورحقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈرعبداللہ حقانی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عبداللہ حقانی افغانستان کیلئے خودکش حملہ آوربھیجتاتھا۔ جاسوس طیارے کے حملے میں ہتھیاروں اور گولا بارودسے بھری گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔بنوں میں ایک حساس ادارے کے اہلکارنے بھی ہلاکتوں کی تعداد اور عبداللہ حقانی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :