دبئی ،قرآن پاک ، جائے نماز اور دیگر مذہبی سازوسامان میں ہیروئن سمگل کرنے پر پاکستانی کو15سال قید کی سزا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)دبئی کی ایک عدالت نے بیگ جس میں قرآن پاک اور جائے نماز اور دیگر مذہبی سازوسامان بھی موجود تھا،میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو15قید کی سزا سنائی ہے،یہ بات ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔روزنامہ گلف نیوز کے مطابق 30سالہ پاکستانی کی شناخت صرف ابتدائی طور پر ایم ٹی کے نام سے کی گئی ہے،جسے 24کلوگرام(53پاؤنڈ)ہیروئن جو اس نے خفیہ خانوں میں پانچ مختلف بیگز میں چھپا رکھی تھی،پر مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کسٹم انسپکٹر کا کہنا تھا کہ جب یہ بیگ کھولے گئے تو ہم نے جائے نماز،تسبیح،قرآن پاک کی کاپیاں،دیگر خوراک اور منشیات شامل تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجرم کو 2لاکھ درہم(54,500ڈالر) جرمانہ بھی کیا گیا ہے اور سزا مکمل ہونے پر اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلی معاونت کے طور پر مجرم دبئی کی عدالت میں 15روز کے اندر اپیل کرسکتا ہے۔

دبئی متحدہ عرب امارات کی ان سات اماراتی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے حوالے سے انتہائی سخت قوانین رائج ہیں۔منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی منشیات پر سزائے موت دی جاتی ہے اور اس کے علاوہ عمر قید کی سزا بھی عام طور پر مجرموں کو دی جاتی ہے۔منشیات پاس رکھنے جو غیر ارادی طور پر ہو،اس جرم میں وہاں پر ہلکی سزائیں دی جاتی ہیں۔