پی ٹی آئی ارکان استعفے دینگے نہ سپیکر قبول کرینگے ، سراج الحق پی ٹی آئی ڈرامے کے ہدایتکار ہیں ،زاہد خان

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان استعفے دینگے نہ سپیکر قبول کرینگے ، سراج الحق پی ٹی آئی ڈرامے کے ہدایتکار ہیں ، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفوں کے حوالے سے ڈرامہ ہورہا ہے تحریک انصاف کے اراکین پرانی تنخواہوں پر ہی کام کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے حوالے سے تحریک انصاف گزشتہ دو ماہ سے ڈرامہ کررہی ہے اور اس ڈرامے کے ہدایتکار سراج الحق ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان استعفے دینگے نہ ہی سپیکر قومی اسمبلی قبول کرینگے ۔