عمران خان کے پیٹ میں اقتدار کا درد ہے استعفوں کی شکل میں جمہوری نظام پر خودکش حملہ کرنا چاہتے ہیں، خواجہ سعد رفیق،عمران خان جھوٹ بولنے کے کپتان ہیں بہتان لگانے والوں کو خدا معاف نہیں کرے گا،پی ٹی آئی میں دھڑے بندی بننا شروع ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام بے بنیادہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے کپتان ہیں بہتان لگانے والوں کو خدا معاف نہیں کرے گا اور پی ٹی آئی میں دھڑے بندی بننا شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے پیٹ میں اقتدار کا درد ہے وہ استعفوں کی شکل میں جمہوری نظام پر خودکش حملہ کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو واضح نظر آرہا ہے کہ ان میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے وہ ان خیالات کا اظہار بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ سپیکر کے پاس ہے اور اس کا فیصلہ سپیکر نے خود ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتخابات مینڈیٹ چوری ہونے کا دکھ نہیں در اصل انہیں وزیراعظم نہ بننے کا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے تو صوبہ خیبرپختونخواہ میں صاف شفاف الیکشن کیسے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت پر سیاسی خود کش حملہ کرنا چاہتے ہیں جس کو پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں نے ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا ہے کہ ان سے الله تعالیٰ پوچھے گا۔