ملالہ نے انعامات میں جیتی گئی 50 ہزار ڈالر کی رقم غزہ کے بچوں کے نام کردی، یہ رقم غزہ میں اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی ، ورلڈز چلڈرنزپرائز تقریب سے خطاب

جمعرات 30 اکتوبر 2014 07:25

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء ) امن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بچوں کے حقوق سے متعلق انعامات کی صورت میں ملنی والی 50 ہزا ڈالر کی رقم غزہ میں اسکولوں کی دوبارہ تعیمر کے لیے عطیہ کردی ہے۔سوئیڈن میں ورلڈز چلڈرنزپرائز حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ یہ رقم غزہ میں اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی جو فلسطینی بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ غزہ میں جاری جنگ سے وہاں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور وہ انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس لیے اس وقت انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ فلسطینوں کی امدا کے لیے بڑی مہم چلائی جا رہی جس کے لیے 1.6 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ملالہ یوسف زئی نے 50 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کے لیے عطیہ کیے ہیں۔