سندھ حکومت نے سائیکلون نیلوفر سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں،کراچی کے تمام اضلاع سمیت ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ ، جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور جامعات کو بند رکھنے کا فیصلہ
جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) سندھ حکومت نے سائیکلون نیلوفر سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع سمیت ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ان تمام اضلاع میں جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور جامعات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیلوفر سائیکلون کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے، ان کو رہائش اور خوراک کی فراہمی کے بھی مکمل بندوبست کرلئے گئے ہیں۔
ان تمام ساحلی علاقوں میں سندھ حکومت کے تحت ایمرجنسی سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں اور ان علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چند روز کے لئے محفوظ مقامات تک منتقل ہوجائیں اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ حکومتوں کو ایک ایک کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
کراچی میں تمام بڑے بڑے بل بورڈز ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ان بل بورڈز کے مالکان کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بل بورڈز اتاردیں۔
تھرپارکرکو قحط زدہ علاقہ قرار دے کر وہاں 2 ارب روپے کی مفت گندم تقسیم کردی گئی ہے جبکہ کوہستان کو بھی قحط زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ صوبے میں گندم کی قیمت 1300 فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کپاس اور دیگر فصلوں کی قیمتوں کا فوری تعین کرے۔ صوبے میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس اور رینجرز کو مکمل طور پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے کے9 اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ ان تمام باتوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں آج سندھ میں ممکنہ سائیکلون نیلوفر، تھرپارکر اور محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کا اعلیٰ اہلکاروں، صوبائی وزراء اور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں متوقع سائیکلون نیلوفر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سائیکلون کے اگر خدانخواستہ کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی ساحلی علاقہ پر ٹکرانے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے زیادہ سے زیادہ بچا جاسکے اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ کرکے وہاں کے تمام ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیروں اور دیگر کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ، مفت رہائش اورمفت کھانا فراہم کرنے کے لئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ان تمام اضلاع میں سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور جامعات میں تعطیل ہوگی جبکہ عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حمل کو بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ نیلوفر سائیکلون کے باعث تیز ہواؤں سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے اور دیگر حادثات رونما ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ممکنہ تیز بارشوں کے باعث بھی حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں کسی قسم کا کوئی خوف و ہراس پھیلانا نہیں چاہتے لیکن احتیاط ضروری ہے اس لئے عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ سوائے ضروری کاموں کے جمعرات کی دوپہر 12 بجے سے خطرہ نہ ٹل جائے اس وقت تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تمام بڑے بل بورڈز ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور صوبائی حکومت اپنے پاس موجود وسائل کو مکمل استعمال کررہی ہے لیکن ہم ان بل بورڈز کے مالکان کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جمعرات کی دوپہر تک اپنے بل بورڈ اتار لیں اور اگر خدانخواستہ اس بل بورڈز کے باعث کوئی حادثہ رونما ہوا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسی طرح بڑی بڑی بلڈنگز اور کمرشل پلازہ پر لگے بل بورڈز، جس کا صوبائی حکومت یا کے ایم سی سے کوئی واسطہ نہیں ہے ان بلڈنگز کی انتظامیہ اور مالکان کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بلڈنگز پو موجود بل بورڈز فوری طور پر اتارلیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر میں موجود 80 فیصد ماہی گیر کناروں پر واپس آگئے ہیں جبکہ باقی مانندہ ماہی گیروں کو بھی سمندر سے واپس کناروں پر آنے کے لئے کوسٹ گارڈز، نیوی اور میر ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے معرفت ریڈیو میسجز بھیج دئیے گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی اس طوفان کی آمد سے قبل واپس آجائیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سمیت ان تمام اضلاع میں جہاں ایمرجنس نافذ کی گئی ہے وہاں کی سرکاری اور ضلعی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے وہاں ڈاکٹروں کی حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم میڈیا بالخصوص پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ عوامی مفاد میں یہ پیغام عوام تک پہنچائیں کہ ساحلی پٹی پر رہنے والے فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب چند روز کے لئے منتقل ہوجائیں اور انہیں فراہم کی جانے والی مفت سرکاری ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے آج کے اجلاس میں تھرپارکر کی قحط کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ تھرپارکر میں مسلسل چھوتے سال قحط کی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لئے سندھ حکومت تمام تر اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تھرپارکر کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ جامشورو، دادو اور ٹھٹھہ میں کوہستان کو بھی قحط کی صورت حال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان علاقوں میں بھی سندھ حکومت کی جانب سے مفت گندم اور ڈیپ ہینڈ پمپس مفت فراہم کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں اب تک 16 لاکھ لوگوں کو 2 ارب روپے سے زائد کی مفت گندم فراہم کردی گئی ہے جبکہ وہاں عوام کو مستقل طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے غرض سے 1500 نئے آر او پلانٹس جو کہ سولر انرجی کے ذریعے چل سکیں گے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں زیادہ تر اس سال کے اختتام اور باقی ماندہ آئندہ سال جون تک کام شروع کردیں گے جبکہ اس وقت بھی 80 آر او پلانٹس مکمل طور پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ کے تین وزراء مخدوم جمیل الزماں، جام مہتاب ڈھر اور جام خان شورو پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گے اور تمام صورتحال سے وزیر اعلیٰ سندھ کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں سائیکلوں نیلوفر اور تھرپارکر و کوہستان کے متاثرہ وعلاقوں کا دورہ کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں امن و امان اور بالخصوص محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت صوبے میں قیام امن کے لئے تھوس اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی تاہم موبائل فونز کی بندش کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز عائشہ منزل کراچی کے واقعہ کی رپورٹ پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے دی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ کریکر دراصل اس امام بارگاہ کے پاس موجود رینجرز کی گاڑی پر پھینکا گیا تھا لیکن اس کا نشانہ معصول بچی اور خواتین بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے اس واقعہ کے بعد سیکورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ کسی قسم کی فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شیعہ اور سنی علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور بدھ کے روز بھی گورنر ہاؤس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ اور سنی بھائیوں کی طرح ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی نیت پر ہم سب کو بھروسہ کرنا چاہیے اور میڈیا سے بھی استدعا ہے کہ وہ تمام چیزوں کو مثبت انداز میں پیش کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں صوبے میں رواں سال گندم کی 40 کلو گرام کی قیمت 1300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت سے بین الصوبائی گندم کی نقل و حمل پر 144 عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ گندم کی اسمگلنگ نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے اس بات پر بھی احتجاج کیا ہے کہ وہ کاشتکاروں کے لئے کپاس اور دیگر کے نرخوں کو فوری جاری کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے نیلوفر سائیکلون کے تحت کراچی میں 30 سے 50 ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور دیگر ساحلی علاقوں میں100 ملی میٹر یا اس سے زائد کی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے نبردآزما ہونے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے البتہ کراچی کے سب سے بڑے گجر نالے میں تجاوزات کے خلاف مہم میں عدالتوں کی جانب سے اسٹے آرڈرز ہماری کام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 30 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ابوظہی میں شروع ہوگا ، گرین شرٹس سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں تو مہمان ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے پرامید، پاکستان دوسرے ٹیسٹ کامیابی کی صورت میں رینکنگ ... مزید
-
20سال بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں فتح، مصباح پرعزم،لوگ ہم سے شکایت کرتے ہیں کہ ہماری کرکٹ میں کنسسٹینسی نہیں اس لیے ہم اس میچ کے لیے اسی پر فوکس کررہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنا اہم ہوگا، ... مزید
-
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، پی سی بی کا تین ملکی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانے پر غور، آئی سی سی میٹنگ کے دوران تین قومی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پیش رفت کی توقع ہے، پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کیلئے مختلف ... مزید
-
قائداعظم ٹرافی، شاہدخان آفریدی آج ایکشن میں نظر آئیں گے، بوم بوم حبیب بینک کی جانب سے بہاولپور کیخلاف چار سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں ، حبیب بینک سپورٹس ڈویژن نے بھی تصدیق کردی
-
دینی مدارس کو قومی نصاب میں شامل کرنے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں ،صدر مملکت، معاشرے میں تنزلی کے سبب تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ،ممنون حسین،تمام صوبے قومی نصاب پر نظرثانی کیلئے متفق ہوگئے ... مزید
-
کراچی،امن وامان کی خاطررینجرزکودہشتگردوں کودیکھتے ہی گولی ماردینے کاحکم جاری
-
ایفیڈرین کیس ،حنیف عباسی اور ان کے بھا ئی سمیت 8ملزما ن پر فرد جرم عائد ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار‘ عدالت نے آئندہ سماعت 12 نومبر مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کے دس گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے سمن ... مزید
-
سرمایہ داروں کا مزدوروں پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے، رضا ربانی ،عمران خان اورطاہر القادری ڈی چوک میں آسکتے ہیں تو مزدور یا محنت کش کیوں نہیں آسکتے۔ پوزیشن بھی مزدوروں ومحنت کشوں کے ساتھ ہے ... مزید
-
بجلی کی مد میں عوام کی جیبوں سے پیسے بٹورنا ظلم ہے‘ خورشید شاہ، او جی ڈی سی ایل 124 ارب روپے منافع دینے والا ادارہ کیوں پرائیویٹائز کیا جارہا ہے، سٹیل ملز کی نجکاری کی گئی تو 25 ہزار افراد بیروزگار اور ... مزید
-
تھر میں خشک سالی، قحط اور غذائی قلت کے نتیجے میں ضائع ہونے والی زندگیاں بچانا ممکن ہے، مسلم لیگ نواز اور پیپلر پارٹی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ انتہائی شرمناک اور ... مزید
-
اسکریپ قرار دیئے گئے پی آئی اے کے 7 طیاروں میں سے کباڑیوں کی صرف 4 ہی میں دلچسپی، باقی 3 طیاروں کی بولی کامیاب نہیں ہوسکی
-
کراچی سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا
-
وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی، رپورٹ میں 13 ہزار 368 ووٹوں کو جعلی قرار دیا گیا
-
او جی ڈی سی ایل کے احتجاجی مظاہرین کو پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روک دیا،نادرا چوک کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم یوتھ لون کی چیئرپرسن مریم نواز کی تقرری چیلنج، وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی، درخواست گزار
-
نصاب تعلیم میں تبدیلی کے حوالے سے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں اور نصاب تعلیم میں اسلامی اور تاریخی مضامین موجود ہیں،خیبر پختونخوا حکومت
-
ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے خفیہ طریقے سے نافذکردہ کوٹہ پالیسی کالعدم قرار ،ہزاروں لڑکیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جسٹس عائشہ اے ملک
-
بنگلہ دیش:جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنادی گئی ،جنگی جرائم سے متعلق قائم کردہ ٹریبونل نے قتل اور لوٹ مار کے الزام میں مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت کا حکم جاری کیا
-
امریکا نے اہم سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی سخت کردی ، اسلامی گروپوں کی نئی دھمکیوں اور کینیڈا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد یہ اقدام اٹھا یا گیا ،سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی
-
چین اورویتنام تنازع میں بھارت دخل اندازی سے باز رہے، چینی حکومت کا انتباہ،ایسا کوئی بھی منصوبہ جو چین کی حدود میں ہویا جس سے ہمارے مفادات کو ٹھیس پہنچے اس کی بھر پور مخالف کی جائے گی،ترجمان چینی ... مزید
-
سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے100 افراد ہلاک،300 لاپتہ،امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل بروئے کار لا کر ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، سری لنکن صدر
-
جنوبی افریقہ ، کان کنی کی بڑی شخصیت پیٹریاٹ مورسیپی کا ایبولا فنڈ میں ایک ملین ڈا لر کا عطیہ
-
پیرو، باغیوں کے خلاف جنگ کے دوران ہلاک ہونیوالے 80افراد کی لاشیں عزیزواقارب کے حوالے
-
ملاوی، پبھرے ہاتھی ایک گاؤں میں داخل ،بچے سمیت سات افراد کو مارڈالا
-
لاطینی امریکہ، ایشیا کا ٹرانسپورٹ نظام خواتین کے لیے خطرناک ترین ہے ،سروے، سروے میں دہلی چوتھے، جکارتہ پانچویں، کوالالمپور ساتویں، بنکاک آٹھویں جبکہ منیلا دسویں نمبر پر ہے،تھامس رائیڑز فانڈیشن
-
ایران ،نئے رہبر اعلیٰ کے چناؤکے لیے قدامت پسند اور اصلاح پسندوں کے درمیان نئی کشمکش شروع ہو گئی، گارڈین کونسل کے موجودہ چیئرمین اور سابق صدر علی اکبر ھاشمی رفسنجانی نے ماہرین کونسل کے چیئرمین کے ... مزید
-
سپریم کورٹ ، 2013ء کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد ، یہ کیسے ثابت ہوگا کہ انتخابات سے قبل کئے گئے انتظامات بدنیتی پر مبنی تھے‘ انتخابی عذرداری میں صرف مخالف فریق ہی درخواست ... مزید
-
تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کا معاملہ پھر لٹک گیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے تین ملاقاتیں مگر نتیجہ کچھ نہ نکل سکا،ارکان کا اکیلے اکیلے سپیکر سے ملاقات سے انکار،ہمارے ممبران کو استعفے نہ دینے ... مزید
-
عوام کے لئے بڑی خبر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7سے14روپے تک کمی کافیصلہ،اوگرانے پٹرول 9.82،ڈیزل 7.62روپے سستاکرنیکی سمری ارسال کردی
-
سندھ حکومت نے سائیکلون نیلوفر سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں،کراچی کے تمام اضلاع سمیت ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں ایمرجنسی نافذ ، جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، ... مزید
-
پاکستان کاراولاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورسفارتکاروں کی دفترخارجہ طلبی ،کاشتکار کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ حوالے کیا
-
پاکستانی علاقوں میں بھارتی مداخلت ہورہی ہے بھرپور جواب دیا جارہا ہے جب بھی بھارتی جارحیت ہوگی اس کا بھرپور جواب دیں گے،میجرجنرل عاصم باجوہ ،ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن ... مزید
-
خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرٹو، سرچ آپریشن کے دوران 21دہشتگردہلاک،متعددزخمی ، 8سیکورٹی اہلکارشہید، جیٹ طیاروں کی بمباری میں 20شدت پسند ہلاک
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،3لاکھ85ہزار ٹن یوریا جلد درآمد کرنے کی منظوری،اوگرا کے اختیارات میں اضافہ اور اس کو بااختیار بنانے کے لئے اوگرا آرڈنینس 2002 میں ترامیم کی منطوری دے دی گئی ، بیرون ممالک ... مزید
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ،کوئی حکومت کانمائندہ ہوں نہ ہی مجھے عہدہ کسی پارٹی کی طرف داری کی اجازت دیتا ... مزید
-
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست،وزیراعظم نے استعفے منظور نہ کرنے ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات ، لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی ، آپریشن ضرب عضب سمیت آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ... مزید
-
احتساب کے خوف نے نواز، زرداری کو اکٹھا کردیا، عمران خان،بلاول کو گھومنے اور زرداری کو پیسہ گننے سے فرصت نہیں، نواز شریف اشتہاروں پر اربوں روپے خرچ کرچکے ہیں، ان کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے، تھر میں ... مزید
-
الطاف حسین کا ملک میں فوری طورپر فوج کی نگرانی میں مردم شماری اورالیکشن کمیشن کے ذریعے نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ ، ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافیوں کا سلسلہ نہ روکا تو اسکا شدید عوامی ردعمل سامنے آسکتاہے ... مزید
-
بیرو ن ملک بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں وہ ملک کی معیشت مضبوط بنانے میں بھر پور کردارادا کررہے ہیں،شہباز شریف ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اوران کے ملک کی تعمیر ... مزید
-
اگر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تو بحران شدت اختیار کر جائے گا،سراج الحق، اسلام آباد میں ہنگامہ اور لڑائی صرف پارٹی و ذاتی مفادات کے لیے ہے عام آدمی کا اس میں بھلا نہیں ہے ... مزید
-
نوازشریف کو مستحکم ہوئے قدرے آٹھ روز بھی نہیں ہوئے انہوں نے اور ان کے وزراء نے تشدد کا راستہ اختیار کرلیا،اعتزاز احسن ، وزیراعظم کو ایک نوٹس دینا چاہتے ہیں کہ میاں صاحب آپ کی ڈوبتی کشتی،لڑکھڑاتے ... مزید
-
وزیراعظم کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تربیلہ ڈیم توسیعی منصوبوں فیز(ٹی)4 اورفیز(ٹی)5 کے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت، سعودی عرب اور چین کی دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں،لندن ... مزید
-
پاکستان کا ایران سے گیس معاہدے سے وقت طورپر پیچھے ہٹنے کی پالیسی اختیار کرنے کافیصلہ ، ایران سے جرمانے والی شق ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اپنے دورہ ایران سے واپسی ... مزید
-
پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے لیے دوبارہ رابطہ نہیں کرے گا،طارق فاطمی، بھارت کو پاکستان سے بات کرنی ہے تو اسے پہل کرنا ہو گی، مذاکرات کی بحالی اب بھارت کی ذمہ داری ہے، گیند اب نریندر مودی کے ... مزید
-
پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں ،بھارت،پاکستان میں ان تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عمل کیا جا سکتا ہے جن کی بدولت بھارت کو پولیو سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے،بھارتی وزیر ... مزید
-
اسٹیبلشمنٹ واضح کرے کہ وہ کسی تحریک کے پیچھے نہیں، مولانا فضل الرحمان، مجھے بتایا جائے کہ مجھ پر حملوں کا ذمہ دار کون ہے،اسلامک یونیورسٹی نے اسرائیل کا ثقافتی میلہ سجایا اوراسی یونیورسٹی کے ڈین ... مزید
-
سیاسی جرگے کی حکومت سے تحریک انصاف کے استعفوں پر فیصلہ موخر کرنے کی اپیل،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے میں عجلت کامظاہرہ نہ کیا جائے اور اگر استعفے منظور کرلئے گئے تو اس عمل سے سمجھا ... مزید
-
سپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق آج الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کریں گے، خط میں صرف پی ٹی آئی کے ممبران کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، خط کا متن
-
ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نہیں ،حکام الیکشن کمیشن ، استعفے منظور ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو آآگاہ کیا جاتا ہے تاکہ ضمنی انتخاب کر ائے جاسکیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.