عوام کے لئے بڑی خبر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7سے14روپے تک کمی کافیصلہ،اوگرانے پٹرول 9.82،ڈیزل 7.62روپے سستاکرنیکی سمری ارسال کردی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 06:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء)اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی،یکم نومبرسے عوام کوبڑی خبرملے گی ،قیمتیں 7سے14روپے تک کم ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اوگراکی جانب سے تیارکی گئی سمری کے مطابق یکم نومبرسے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14روپے ،پٹرول9.82روپے ،ہائی سپیڈڈیزل 7.17روپے ،لائٹ ڈیزل 8.37روپے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 7.62روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے اوروزارت پٹرولیم وزیرخزانہ کی منظوری کے بعد31اکتوبرکوقیمتوں میں کمی کافیصلہ کیاجائیگا۔نئی قیمتوں کااطلاق یکم نومبرسے ہوگاواضح رہے کہ وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات کرچکے ہیں اوراگروزارت خزانہ نے منظوری دی تویہ عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہوگی۔