قائداعظم ٹرافی، شاہدخان آفریدی آج ایکشن میں نظر آئیں گے، بوم بوم حبیب بینک کی جانب سے بہاولپور کیخلاف چار سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں ، حبیب بینک سپورٹس ڈویژن نے بھی تصدیق کردی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 03:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد خان آفریدی آج جمعرات سے قائد اعظم ٹرافی سلور لیگ میں اپنے ادارے حبیب بینک کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔وہ تقریبا چار سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلیں گے۔ امکان ہے کہ فارم حاصل کرنے کے لئے وہ اننگز کا آغازکریں گے۔2010 میں آسٹریلیا کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں انہوں نے پاکستان کی کپتانی کی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انہوں نے کپتانی چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا تھا۔اب میچ پریکٹس کے حصول کے لئے انہوں نے چار روزہ کرکٹ میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کو خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔وہ طویل اننگز کھیلنا چاہتے ہیں۔حبیب بینک اسپورٹس ڈویڑن کے سربراہ عبدالرقیب نے تصدیق کی ہے کہ شاہد آفریدی بھا و لپور کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔میچ کے لئے جہاز کا ٹکٹ اور بینک کی کٹ ان کے گھر پہنچا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :