پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ابوظہی میں شروع ہوگا ، گرین شرٹس سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں تو مہمان ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے پرامید، پاکستان دوسرے ٹیسٹ کامیابی کی صورت میں رینکنگ میں بھارت اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 03:41

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے، گرین شرٹس سیریز جیتنے کے لئے پر عزم ہیں تو مہمان ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے پرامید۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نیون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو کلین سوئپ کیا،پھر سائیڈ میچ اور پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اسپن وکٹوں پر نہ تو آسٹریلیا کی بیٹنگ چلی اورنہ ہی بولرز کچھ کرسکے۔پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی شعبوں میں آسٹریلیا کو چت کردیا۔مائیکل کلارک کی ٹیم زخمی شیر کی طرح ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کا بدلا لینے کے لئے تیار ہیتو قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سیریز دو صفر سے جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔اگر پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :