برطانوی ارکان پارلیمان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے پیش نظر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء )برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے پیش نظر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لند ن میں برطانوی ارکان پارلیمان کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارکان نے کشمیریوں کے لیے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن مارچ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گاتاہم جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں کامیاب مارچ سے دنیا بھر کو یہ پیغام گیا کہ کشمیری عوام مظلوم ہیں۔ اس سے قبل برطانوی ارکان پارلیمان اور مختلف پارٹیوں کے نمائندوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :