پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی آج استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں پیش ہوں گے،عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے استعفی کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہوں گے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی آج بدھ کے روز استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں پیش ہوں گے ۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے استعفی کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی ڈاکٹر شیر یں مزاریں کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ استعفوں کی تصدیق کے لیے آج بد ھ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں وفد کی شکل میں پیش ہوں گے ۔

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ممبران اسلام آباد میں پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی پارلیمارنی پارٹی کا اجلا س بھی آج ہی ہوگااور بعد میں سہ پہر پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی کور کیمٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے لیے حتمی فیصلہ کیا گیاتھا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو استعفوں کی تصدیق کے لیے حتمی خط بھی لکھا تھا۔

جس میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیاتھا۔ پی ٹی آئی کے ممبران نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے الگ الگ پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔