نئے صوبے بنانے کے لئے قومی کمیشن بنایا جائے،شہباز شریف ، دھرنوں سے ہونے والا نقصان نسلیں چکاتی رہیں گی، قوم کو چاہیے کہ وہ دھرنا دینے والوں کو معاف نہ کرے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمانی اتفاق رائے حاصل کیا جانا چاہیے،لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنوں سے ہونے والا نقصان نسلیں چکاتی رہیں گی، قوم کو چاہیے کہ وہ دھرنا دینے والوں کو معاف نہ کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں نون لیگ کا موقف بھی واضح کیا۔

متعلقہ عنوان :