قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیوبورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے، کئی ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دی ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس منگل کو چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں منعقدہوا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں متعدد ا ہم فیصلے کئے گئے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مندرجہ ذیل ریفرنسز دائر کرنے کی منظور ی دی ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا ریفرنس سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر کرنے کا فیصلہ کیا اس کیس میں سابق وزیراعظم نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے داماد کو ورلڈ بینک میں تعینات کیا ۔

ایگزیکٹیو بورڈ نے سابقہ چےئرمین EOBI) ( ظفر اقبال گوندل اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کیس میں ملزمان پر غیر قانونی طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے قواعد و ضوابط کے برعکس 238 افراد کو ملازمت دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 600 ملین کا نقصان ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ایک اور ریفرنس میں مولابخش ا عوان، سابق قائم مقام سیکرٹری وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس اورگلاب ضمیر(ڈی جی)(PWD) کے خلاف دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

اس کیس میں ملزمان پر746 افرادکو غیر قانونی طور پر ملازمت پر رکھنے کا الزام ہے جس سے دونوں افراد نے قواعد و ضوابط کے برعکس تقرریاں کر کے قومی خزانے کو 6.32 ملین کا نقصان پہنچایا۔

نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے ناصر محمد اشرف، ڈائریکٹر ہیرت جنرل ٹریڈنگ LLC) ( دبئی ، عامر سلیم انور خان چیف ایگزیکٹیو چمیرا پرائیوٹ لمیٹڈ ، طاہر سلیم انور خان ڈائریکٹر چمیرا پرائیوٹ لمیٹڈ، ناصر سلیم خان چمیرا پرائیوٹ لمیٹڈکے خلاف مزید چار ہفتوں کا ٹائم دیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا اور چار ہفتوں میں ۔

اس کیس میں ملزمان پر فراڈ اور قرضہ نادہندگی کے الزام میں 1.3 بلین کا بینک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ایگزیکٹیو بورڈ نے MD پاسکو کے خلاف بھی انکوائری کا حکم دیا اس کیس میں ایم ڈی پاسکو پر گزشتہ نگران حکومت )مئی،جون (2013 کے دوران غیر قانونی تقرریاں اور تقرری کے لئے ٹیسٹ کو وقت سے پہلے منظر عام پرلانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے سینیٹر سحر کامران کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن ، اختیارارت کا ناجائز استعمال اور پاکستان انٹر نیشنل سکول جدہ کے سکول فنڈز میں خورد برد کے الزام کی انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بورڈ نے وزات خارجہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کے توسط سے مل کر تحقیات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کیس میں بڑے پیمانے پر سکول فیس میں خورد برد کا الزام ہے۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے ایم ایس چائنہ ہربر انجیئرنگ کمپنی لمیٹد (CHCES) کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سند ھ کو مزید چار ہفتے کی مہلت دی ۔اس کیس میں ملزمان پر مشتبہ ٹرازینکشز((STR اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :