پنجاب کی صنعتوں کو آئندہ تین ماہ گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ،پنجاب میں صنعتوں کو پندرہ نومبر سے پندرہ فروری تک گیس بندش کا سامنا کرنا پڑیگا، بندش کے بارے میں چار ہزار سے زائد صنعتوں کو نوٹسز جاری،سوئی ناردرن کورواں سردیوں میں ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا ۔سوئی ناردرن حکام

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) پنجاب کی صنعتوں کو آئندہ تین ماہ گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ ، سوئی ناردرن رواں سردیوں میں ملک کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا ۔ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب صنعتوں ا کو پندرہ نومبر سے پندرہ فروری تک گیس بندش کا سامنا کرنا پڑیگا اور بندش کے بارے میں چار ہزار سے زائد صنعتوں کو نوٹسز جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سردیوں کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو رپورٹ بھجوائی گئی ے جس میں آگاہ کیا گیا کہ سردیوں میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اور چودہ سو ملین مکعب فٹ سے بھی تجاوز کرجائے گی اور یہ ریکارڈ کمی ہوگی اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے سمری کی صورت میں تجویز دی گئی ہے کہ تین مہینوں تک پنجاب کی چھوٹی بڑی صنعتوں کو گیس فراہمی بندرکھی جائے اور نوٹسز بھی تمام مل مالکان کو جاری کردیئے گئے ہیں وہ اس حوالے سے تمام انتظامات ابھی سے کریں کیونکہ سردیوں میں گیس فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے اس حوالے سے حتمی اجلاس پندرہ نومبر کو ہوگا اور پندرہ نومبر کو نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجائے گا پندرہ فروری تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔